• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اجتماعی منصوبوں کے ذریعے عوام کو ریلیف فراہم کر رہے ہیں،اے این پی

کوئٹہ ( آن لائن )عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہاہے کہ پانی اللہ تعالیٰ کی انمول نعمت ہے ،ہمیں احتیاط سے اس کااستعمال کرناہے ،صحت ،تعلیم ،پانی ،مواصلاتی نظام جیسی بنیادی سہولیات کی فراہمی عوامی نیشنل پارٹی کی اولین ترجیح ہے ،پارٹی قائدین ،اکابرین اور کارکنوں کی جدوجہد رنگ لائے گی ،فخر افغان باچاخان سے ورثے میں ملی عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا،عوام کی جانب سے کئے گئے اعتماد پر پورا اترنے کی ہرممکن کوشش کریں گے ،اس موقع پرصوبائی وزیر زراعت انجینئر زمرک خان اچکزئی کے فنڈز سے ہزار گنجی بڑیچ ٹاؤن میں واٹر سپلائی کاافتتاح کیاگیا۔اس سلسلے میں تقریب سے ضلع کوئٹہ کے صدر جمال الدین رشتیاء ،مرکزی جوائنٹ سیکرٹری رشید خان ناصر،رکن صوبائی اسمبلی شاہینہ کاکڑ، ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی نذرعلی پیر علی زئی ،حاجی محمدبڑیچ، قاری علی محمدنے خطاب کیا۔اس سے قبل صوبائی وزیر انجینئر زمرک خان اچکزئی کے فنڈز سے واٹر سپلائی کاافتتاح کیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ عوامی نیشنل پارٹی کی بھرپور کوشش ہے کہ اجتماعی منصوبوں کے ذریعے عوام کو ریلیف فراہم کیاجاسکے اگر ہم پانی کا بے دریغ استعمال سے گریز کرینگے تو اس سے نہ صرف پانی کومحفوظ بلکہ ہر شخص اس سے مستفید ہوسکتاہے ،مقررین نے کہاکہ عوامی نیشنل پارٹی کی اولین کوشش رہی ہے کہ عوام کو بنیادی ضروریات صحت ،تعلیم ،پانی ،بہترمواصلاتی نظام کی فراہمی ممکن بناسکیں ،اے این پی کے ارکان اسمبلی کے فنڈز سے نہ صرف پینے کے صاف پانی کی اسکیمیں منظور کی جارہی ہیں بلکہ مواصلاتی نظام کی بہتری کیلئے مختلف علاقوں میں روڈوں کی تعمیر کے منصوبے بھی زیر تعمیر ہیں ۔
تازہ ترین