• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کارکن متحد‘پارٹی کو فعال بنانے کیلئے صلاحیتیں بروئے کارلائینگے‘ ن لیگ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) ، وکلاء ونگ ، یوتھ ونگ اور اقلیتی ونگ کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ بلوچستان میں کارکن صوبائی صدر جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ اور جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکڑ کی قیادت میں متحد ہیں اور پارٹی کو فعال بنانے کیلئے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لارہے ہیں ۔آنے والا دور مسلم لیگ (ن) کا ہے ۔ یہ بات پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری نصیر خان اچکزئی ، نائب صدر ملک ظاہر ، نائب صدر محمد فاروق ماندائی ، وکلاء ونگ کے صدر ملک انور کاسی ، جنرل سیکرٹری نجم الدین مینگل ، انفارمیشن سیکرٹری ایڈووکیٹ آصف ، یوتھ ونگ کے چیف آرگنائزر شکیب علیزئی ، وہاب اٹل ، اقلیتی ونگ کے صدر پیٹرک ایس ایم ، ڈسٹرکٹ قلعہ عبداللہ کے صدر حاجی وارث اچکزئی ، نسیم اللہ اچکزئی ، لیاقت راجپوت و دیگر نے بدھ کو صوبائی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری نصیر خان اچکزئی کی جانب سے دیئے گئے عشایئے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نےمسلم لیگ (ن) بلوچستان کے صدر عبدالقادر بلوچ اور صوبائی سیکرٹری جنرل جمال شاہ کاکڑ کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) بلوچستان صوبائی قائدین کی قیادت میں فعال اور منظم ہے اور پارٹی کو مزید فعال بنایا جائے گا کارکن اپنی صفوں میں اتحاد و اتفاق برقرار رکھتے ہوئے پارٹی پیغام گھر گھر پہنچائیں ۔
تازہ ترین