• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی سڑک پر کچرا پھینکنے والوں کیخلاف کارروائی،جرمانہ عائد

ملتان (سٹاف رپورٹر) شہر کی مرکزی شاہراہوں پر کچرا پھینکنے والوں اور سڑکوں کی خوبصورتی کو گہن لگانے والے کو اب جرمانوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو سڑکوں پر کچرا پھینکنے والوں کو جرمانے کرنے کا سگنل دے دیا ہے جس کے بعد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا انفورسمنٹ ونگ متحرک ہو گیا ہے۔ گزشتہ روز بوسن روڈ پر کچرا پھینکنے والے ایک درجن سے زائد دکانداروں پر مجموعی طور پر 25 ہزار 5 سو روپے جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔ سی ای او عبدالطیف خان نے کہا ہے کہ سڑک پر کچرا پھینکنے بارے پہلی شکایت آنے پر شہری کو صفائی بارے آگاہی دی جاتی ہے،  دوسرے مرحلے میں شہری کو نوٹس جاری کیا جاتا ہے، نوٹس جاری کرنے کے باوجود کچرا سڑک پر پھینکنے پر جرمانہ کیا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ  جرمانہ شہریوں کو ذمہ داری کا احساس دلانے کا ایک طریقہ ہے۔
تازہ ترین