• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوے میٹریل چوری کیس محکمانہ انکوائری شروع

ملتان (سٹاف رپورٹر) ریلوے میٹریل چوری کیس، محکمانہ انکوائری شروع کردی گئی۔ریلوے میٹریل چوری کیس میں بے گناہ ثابت ہونے پر ریلوے پولیس نے تینوں گینگ مینوں کو چھوڑ دیا۔گریڈ 17 کے 4 افسران پر مشتمل ریلوے افسران کی ٹیم نے معاملہ کی محکمانہ انکوائری بھی شروع کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق شعبہ ٹریفک کے کانٹے والے عاشق حسین اور ظفرکے خلاف ریلوے پولیس پہلے ہی ایف آئی آر درج کرچکی ہے۔ شعبہ ٹریفک کے دونوں ملازمین سے تفتیش جاری ہے جبکہ گینگ نمبر ایک کے زاہد حسین، صوبے خان اور محمداسلم سے تفتیش مکمل ہونے پرانہیں بے گناہ قراردے دیا گیا ہے۔
تازہ ترین