• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتیں، شہری لاکھوں کے سامان سے محروم

ملتان( سٹاف رپورٹر) ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتوں میں نامعلوم ڈاکو اور چور شہریوں سے لاکھوں روپے کی نقدی اور سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے مقدمات کا اندراج کرکے کارروائی شروع کردی۔ حسن آباد گیٹ میں مسلح افراد نجی کمپنی کے سیلز مین سے 49 ہزار رو پے نقدی اور دکان دکاندار سے 6 ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے۔ سورج میانی سے وسیم، کارڈیالوجی ہسپتال سے رشید اور ایم ڈی اے چوک سے عامر کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی۔ بستی بگڑ والہ میں نامعلوم افراد نے امتیاز کے ڈیرے سے سامان چوری کرلیا۔ لودھی کالونی میں نامعلوم مسلح افراد دانیال گھمن سے اسلحہ کے زور پر نقدی اور دستاویزات چھین کر فرار ہوگئے۔ موضع بچ میں نامعلوم افراد ملازم حسین کے گھر سے 5 تولہ سونا چرا کر لے گئے۔ ضلع کچہری میں نامعلوم شخص نے سجاد کی جیب سے پرس چوری کرلیا۔ نشتر پولیس چوکی کے باہر سے پولیس ملازم غفران اور نشتر ہسپتال سے راحیل کا مو ٹرسائیکل چوری ہوگیا۔ علی چوک سے شہباز سے نقدی اور موبائل فون چھین لئے گئے۔ حامد پور کنورہ میں نامعلوم افراد مجاہد کے گھر کے تالے توڑ کر سامان لے گئے۔ پی سی کالونی میں نامعلوم افراد نے ذیشان کے گھر کے تالے توڑے کر سامان لے گئے۔ رحمٰن کالونی میں نامعلوم افراد نے ساجد کے گھر کے تالے توڑ کر سامان لے کر فرار ہوگئے۔
تازہ ترین