• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی وزیر قانون سے شادی ہالز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

پشاور(نیوزڈیسک)خیبرپختونخوا کے وزیر قانون وپارلیمانی امور اور انسانی حقوق سلطان محمد خان سے خیبرپختونخوا پختونخوا شادی ہالز ایسوسی ایشن کے وفد نے بدھ کے روز پشاور میں ملاقات کی اور شادی ہالز کھولنے بارے اور ایس او پیز کے متعلق تفصیلی بریفننگ دی۔ وفد نے ایس اوپیز کے متعلق بتایا کہ ہالز میں تقریبات کیدوران سٹاف ماسک اور دستانوں کا باقاعدہ استعمال کرے گا اور ان کا ٹمپریچر بھی روزانہ کی بنیاد پر چیک کرایا جائے گا۔ ہر فنکشن کے بعد ٹیبل کلاتھ اور سیٹ کوور کو بھی تبدیل کیا جائے گا داخلی راستوں پر ہینڈ سینیٹائزر رکھے جائیں گے ہالز کیپیسیٹی کو 50فیصد تک کم کرکے ہر ٹیبل پر مہمانوں کی تعداد آدھی رکھی جائے گی کراکری کو ہر فنکشن کے بعد بھی سانیٹائز کیا جائے گا۔ وفد نے وزیر قانون کو کورونا وائرس کے پھیلنے سے نمٹنے کے لئے ہالز بند ہونے سے بے روزگار ہونے والے ایمپلائز کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا وفد نے مزید بتایا کہ شادی ہالز بند ہونے سے صرف انکی انڈسٹری متاثر نہیں ہوئی ہے بلکہ جیولری،پرنٹنگ پریس اور ایمبرائیڈری جیسی انڈسٹری بھی متاثر ہوئی ہے جس سے ھزاروں لوگوں کا روزگار متاثر ہوا ہے۔
تازہ ترین