• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یاسمین راشد سے استعفے کا مطالبہ، قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

مسلم لیگ نون نے وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد  کے استعفی کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی۔

پنجاب اسمبلی میں قرارداد مسلم لیگ نون کی ایم پی اے رخسانہ کوثر کی جانب سے جمع کروائی گئی ، جس کے متن میں ان کاکہنا تھا کہ کورونا وبا کے دوران ڈاکٹروں کو حفاظتی لباس فراہم نہیں کیا گیا۔

قرارداد کے متن کے مطابق ملک میں نامناسب حکومتی انتظامات کے باعث ڈاکٹرز استعفی دے رہے ہیں۔

انہوں نے قرارداد میں کہا کہ وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد ہر سطح پر ناکام ہوچکی ہیں، یہ ایوان ڈاکٹر یاسمین راشد سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کرتا ہے۔

تازہ ترین