• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ پنجاب آٹے کی قیمتوں پر برہم، 24گھنٹوں کی ڈیڈلائن دیدی


وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار آٹے کی قیمتوں پر برہم ہوگئے، متعلقہ اداروں کو 24 گھنٹوں کی ڈیڈ لائن دے دی۔

محکمہ خوراک اور انتظامی آفیسرز کو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ ادارے چوبیس گھنٹے میں آٹے کی سپلائی اور سرکاری قیمت پر عمل کرائیں۔

اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ ذخیرہ اندوز مافیا کو عوام کا استحصال نہیں کرنے دوں گا، مقرر کردہ قیمتوں سے زائد نرخوں پر آٹے کی فروخت کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

سردارعثمان بزدار کا کہنا ہے کہ اوور چارجنگ کرنے والوں کو جیلوں میں ڈالیں گے، فلور ملز مالکان ہوں یا کسی اورجانب سے رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی، بیس کلو آٹے کےتھیلے کی 860 روپے قیمت پر عمل کرائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کابینہ کے فیصلوں پر سختی سے عمل کرایا جائے اور جو رکاوٹ بنے اس کے خلاف قانون حرکت میں آئے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی کہ ذخیرہ اندزوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ محکمہ خوراک کے حکام اورانتظامی آفیسرز فیلڈ میں نکل کی قیمتوں کا جائزہ لیں۔ 

تازہ ترین