• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس، پیپلز پارٹی رہنماؤں کا میر شکیل الرحمٰن کی رہائی کا مطالبہ


پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ پاکستان میں احتساب کے نام پر کب تک ظلم کی داستان رقم کی جاتی رہے گی، اقتدار آنی جانی چیز ہے طاقت اور اقتدار کے نشے میں میڈیا کا گلہ نہیں دبایا جائے۔

سید کفائت حسین نقوی، افتخار بلو بٹ، پرویز صدیقی، راجہ کرامت حسین، عتیق الرحمٰن مرزا اور محترمہ روحی بانو نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اور سیز پاکستانیوں کو سچ بولنے پر مجبور کیا جارہا ہے۔

اُنہوں نے جنگ جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اُن کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ میر شکیل الرحمٰن کو بلا جواز جھوٹے اور من گھڑت نوعیت کے مقدمے میں تین ماہ سے زیادہ عرصہ جیل میں رکھنا انتہا کا ظلم ہے۔

 انہوں نے کہا کہ محب وطن، ملک و قوم پرست شخصیات کو پابند سلاسل کر کے مقاصد حاصل نہیں ہوں سکیں گے، وقت گزر جاتے ہیں مگر ظالم زیادتی کی داستانوں کو مٹایا نہیں جا سکتا۔

سیاسی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ان ہی بنیادوں پر ملک پہلے دولخت ہوا حکمرانوں کو یہ توانائی ملک دشمن قوتوں، دھشت گردی کے خاتمے، گراں فروش مافیا کے خلاف صرف کرنی چاہیے اور کرپشن کی نئی لہروں کو روکنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

تازہ ترین