• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

JIT رپورٹس پبلک کرنے کیخلاف سندھ حکومت کی اپیل خارج

سپریم کورٹ آف پاکستان نے عزیر بلوچ اور نثار مورائی پر تحقیقاتی رپورٹس پبلک کرنے کے خلاف سندھ حکومت کی اپیل خارج کر دی۔

عزیر بلوچ اور نثار مورائی پر تحقیقاتی رپورٹس پبلک کرنے کے خلاف سندھ حکومت کی اپیل پر سپریم کورٹ کے جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت کی۔

جسٹس عمر عطاء بندیال نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ عزیر بلوچ اور نثار مورائی سے متعلق رپورٹس کو پبلک کیا جا چکا ہے اس لیے یہ کیس تو غیر مؤثر ہو چکا ہے؟

جسٹس عمر عطاء بندیال نے استفسار کیا کہ اب سندھ حکومت اس کیس میں کیا چاہتی ہے؟

یہ بھی پڑھیئے: JIT پر وفاق اور سندھ حکومت آمنے سامنے

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے انہیں جواب دیا کہ سندھ حکومت اپنی اپیل واپس لینا چاہتی ہے۔

عدالت عظمیٰ نے سندھ حکومت کی جانب سے اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔

تازہ ترین