• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں کورونا کیسز میں واضح کمی آنا شروع


پنجاب میں کورونا کے مریضوں میں واضح کمی آنا شروع گئی ہے، جس کی ایک وجہ علامات کے بغیر ٹیسٹوں میں کمی بھی بتائی گئی ہے، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کہتی ہیں کہ کورونا کے ٹیسٹ ڈبلیو ایچ او کی گائیڈ لائن کے مطابق کئے جارہے ہیں۔

حکومت پنجاب نے ڈبلیو ایچ او کی نئی گائیڈ لائن جاری ہونے کے بعد علامات کے بغیر کورونا ٹیسٹ کرنا بند کردئیے ہیں، جس کے بعد مریضوں میں واضح کمی سامنے آئی ہے۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے جیو نیوز کوبتایا کہ ڈبلیو ایچ او کی گائیڈ لائن پر صرف کورونا کی علامات والے افراد کے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔ اگر کسی کا ٹیسٹ پازٹیو آئےتو پھر اس کے گھر والوں کے بھی ٹیسٹ کئے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن سے بھی اچھے نتائج سامنے آئےہیں، صوبے میں کورونا کم ہورہا ہے، ہمارے ڈاکٹروں اور طبی عملے نے دن رات کام کیا، انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔

تازہ ترین