• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ای او بی آئی پنشن میں 2 ہزار اضافے کا نوٹیفکیشن جاری


ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹیٹیوشن (ای او بی آئی) پنشنرز کی پنشن میں ماہانہ 2 ہزار روپے اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ای او بی آئی پنشنرز کی ماہانہ پنشن 8 ہزار 500 روپے مقررکردی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق پینشن میں اضافے کا اطلاق یکم جنوری 2020 سے ہوگا۔

اس سے قبل ای او بی آئی پنشنرز کی پنشن 6 ہزار 500 روپے مقرر تھی۔

تازہ ترین