• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عثمان بزدار، پرویز الہٰی کا پراپیگنڈا عناصر کا مل کر مقابلہ کرنے پر اتفاق


پنجاب کے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے ایک مرتبہ پھر مل کر پراپیگنڈا کرنے والے عناصر کا مقابلہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کی 2 ہفتوں میں تیسری مرتبہ ملاقات ہوئی۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے ایک بار پھر مل کر ساتھ چلنے اور پروپیگنڈا کرنے والے عناصر کا مقابلہ کرنے پر اتفاق کیا۔

وزیراعلیٰ، پنجاب اسمبلی میں اسپیکر چیمبر میں پہنچے جہاں چوہدری پرویز الہٰی نے ان کا استقبال کیا۔

دونوں رہنماؤں نے پنجاب اسمبلی کے نئے بلاک کی تعمیر سمیت سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر سردار عثمان بزدار نے کہا کہ صوبے میں مسلم لیگ (ق) کے ساتھ بہترین ورکنگ ریلیشن شپ ہے، عوام کی فلاح و بہبود کے وہ کام کر رہے ہیں جو سابق حکمران برسوں میں نہ کر سکے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ ماضی میں غلط ترجیحات کی وجہ سے صوبے کے عوام کا بے پناہ نقصان کیا گیا۔

چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ سابق دور میں صوبے کا حلیہ بگاڑا اور اسے دیوالیہ کیا گیا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اتحادی ہیں اور مل کر فلاح عامہ کے لیے کام کرتے رہیں گے۔

تازہ ترین