• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارلیمنٹ لاجز میں اراکین سینیٹ کو 83 سوٹس الاٹ کئے گئے ہیں، سلیم مانڈوی والا

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ لاجز میں اراکین سینیٹ کو 83 سوٹس الاٹ کئے گئے ہیں۔ ہاؤس کمیٹی نے جلد سے جلد پارلر کے قیام کی ہدایت کر دی ہے۔

سینیٹ کی ہاؤس کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا کی زیرصدارت ہوا۔

سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ سوٹس کی تزئین و آرائش سمیت دیگر بےشمار کام ہونےوالے ہیں۔ کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) رپورٹ فراہم کرے کہ کس سوٹ میں کتنا اور کیا کام ہونا ہے۔

ڈائریکٹر ایم سی آئی واٹرسپلائی نے کہا کہ لاجز میں پانی کے معیار کی ٹیسٹ رپورٹ ابھی نہیں آئی ہے، جس پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے برہمی کا اظہار کیا۔

سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ تین ماہ گزر گئے، ایم سی آئی پانی کے معیار کا ٹیسٹ نہیں کرا سکا، جلد سے جلد کمیٹی کو رپورٹ فراہم کی جائے۔

سی ڈی اے کا کہنا ہے کہ لاجز میں پارلر کے قیام کے حوالے سے دو ٹینڈر ہوچکے ہیں، جلد تیسرا کریں گے۔

ہاؤس کمیٹی نے جلد سے جلد پارلر کے قیام کی ہدایت کر دی ہے۔

سی ڈی اے نے کہا کہ لاجز میں مرمت کے کاموں کیلئے جو فنڈز ملتے ہیں وہ بہت کم ہیں، پارلیمنٹ لاجز میں 7 لفٹس ہیں، لفٹس کیلئے 150ملین درکار ہیں، جبکہ فائر الارم سسٹم کیلئے 49 ملین روپے درکار ہوں گے۔

کمیٹی نے فیملی سوٹس کیلئے پی ایس ڈی پی میں 2 ارب روپے مختص کرنے سے متعلق وزارت خزانہ اور پلاننگ کمیشن کو آئندہ اجلاس میں طلب کرلیا۔

تازہ ترین