• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم، کے۔الیکٹرک کیخلاف ایکشن کیوں نہیں لیتے، امتیاز شیخ

وزیر توانائی سندھ امیتاز شیخ نے وفاقی وزیرعمر ایوب کی قومی اسمبلی کی تقریر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر اپنی نااہلی اور ناکامی کا ملبہ سندھ حکومت پر ڈال رہے ہیں، نیپرا ایک اتھارٹی ہے، چیئرمین اور تمام ممبران مل کر فیصلہ کرتے ہیں۔

امتیاز شیخ نے مزید کہا کہ کے۔الیکٹرک میں وفاقی حکومت کا 26 فیصد حصہ ہے،  کے۔الیکٹرک کے بورڈ میں بھی وفاقی حکومت کی نمائندگی ہے، وفاق اور کے۔الیکٹرک کی نااہلی سے قیمتی جانوں کا نقصان ہو رہا ہے۔ 

صوبائی وزیرتوانائی امتیاز شیخ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے۔الیکٹرک کے خلاف ایکشن کیوں نہیں لیتے۔ لوڈ شیڈنگ صرف کراچی کا نہیں پورے سندھ کا مسئلہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں لوڈشیڈنگ کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہے۔

تازہ ترین