• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکی: آتش بازی کا سامان لیجانے والے ٹرک میں دھماکا، 3 اہلکار جاں بحق

ترک صوبے ساکاریا Sakarya میں آتش بازی کا سامان لے جانے والے ٹرک میں دھماکے سے ترک فورسز کے 3 اہلکار جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔

ترک وزارت داخلہ کے مطابق ٹرک میں آتش بازی کا سامان بنانے والی فیکٹری سے آتش بازی کا سامان تلف کرنے کے لیے لایا جا رہا تھا۔

ٹرک سے سامان اتارتے ہوئے دھماکا ہوا، ہلاک ہونے والے افراد میں سے دو کا تعلق ملٹری پولیس کے بم ڈسپوزل یونٹ سے تھا۔

آتش بازی کی اسی فیکٹری میں گذشتہ ہفتے دھماکے سے 7 افراد ہلاک اور 120 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

تازہ ترین