• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں ہونے والی جمعیت علماء اسلاف (جےیوآئی ف) کی آل پارٹیز کانفرنس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔

کل جماعتی کانفرنس میں طے کیا گیا ہے کہ اٹھارویں ترمیم پر عمل نہ ہوا تو تمام جماعتیں ملکر احتجاج کریں گی، جبکہ صوبے بھی اختیارات نچلی سطح تک منتقل کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں، صوبوں کا حصہ 57.5 فیصد ہے، اس میں کمی قبول نہیں ہوگی۔

اعلامیہ کے مطابق این ایف سی میں جو رکن شامل ہوں ان کا تعلق اسی صوبے سے ہونا چاہئے، جبکہ فوری طور پر سی سی آئی اجلاس بلایا جائے۔

اے پی سی کے اعلامیہ کے مطابق معاشی صورتحال مائنس میں ہے وفاقی بجٹ نے معیشت کو مزید خراب کیا، جبکہ سرکاری اداروں سے لاکھوں لوگوں کی بیروزگاری ناقابل برداشت ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ پاکستان اسٹیل کی نجکاری اور ملازمین کی برطرفی قبول نہیں ہے، پی ٹی ڈی سی سے ملازمین کی برطرفی واپس لی جائےاور کورونا کے فرنٹ لائن ڈاکٹرز اور طبی عملے کو پیکیج دیا جائے، ٹڈیوں کے خاتمے کے لئے سنجیدہ کوششیں کی جائیں۔

اے پی سی اعلامیہ میں کہا گیا کہ پی آئی اے کی نجکاری اور اثاثے فروخت نہیں ہونے دیں گے، پی آئی اے سے ملازمین کی برطرفی نامنظور ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ کے ای، حیسکو اور سیپکو کی لوڈشیڈنگ کو مسترد کرتے ہیں، چینی، آٹا، ادویات کی قیمتوں میں اضافہ بھی مسترد کرتے ہیں۔

تازہ ترین