• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ: کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز کو عدالتی اختیارات دینے کا نوٹیفکیشن معطل


چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو عدالتی اختیارات دینے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔

فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ پنجاب حکومت نے عدالتوں میں تماشا لگا رکھا ہے، تمام سسٹم کابیڑا غرق کر دیا، نوٹیفکیشن کالعدم ہوا تو وزیراعلیٰ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کریں گے۔

چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ جسٹس محمد قاسم خان پر مشتمل سنگل بینچ نے پنجاب حکومت کی جانب سے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو عدالتی اختیارات دینے سے متعلق کیس پر سماعت کی۔

درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ عدلیہ اور ایگزیکٹو کے علیحدہ علیحدہ اختیارات ہیں، پنجاب حکومت کا اختیارات دینے کا نوٹیفکیشن آئین کے آرٹیکل 2 اے اور آرٹیکل 9 کی خلاف ورزی ہے۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ پنجاب حکومت کو عدالتی اختیارات کا بڑا شوق ہے، جن اتھارٹیز نے نوٹیفکیشن جاری اور منظور کیا، ان کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس جاری کریں گے اور نوٹیفکیشن کالعدم ہوا تو وزیر اعلیٰ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کریں گے۔

عدالت نے نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

تازہ ترین