• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقوام متحدہ کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر گہری تشویش


اقوام متحدہ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت افواج کے مظالم پر نئی دلی کو تیسری یاد داشت بھیج دی جس میں قابض افواج کی جانب سے کشمیریوں ڈھائی جانے والے مظالم پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

اقوام متحدہ نے اس یاد داشت میں لکھا کہ عالمی ادارے کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، لاک ڈاؤن اور سیکیورٹی اہلکاروں کے ہاتھوں ماورائے عدالت قتل پر سخت تشویش ہے۔

عالمی ادارے نے مطالبہ کیا کہ بھارت کشمیریوں پر مظالم کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کروائے۔

اس میں یہ بھی کہا گیا کہ بھارت کشمیریوں کے قتل، تشدد اور بدسلوکیوں میں ملوث ذمہ داروں پر مقدمہ چلائے۔

واضح رہے کہ پانچ اگست 2019 کے بعد سے اب تک اقوامِ متحدہ نئی دلی کو  تین یاد داشتیں بھارت کو ارسال کر چکا ہے۔

اقوامِ متحدہ نے کسی یاد داشت کا جواب نہ دینے کے بھارتی فیصلے کو افسوسناک قرار دیا۔

تازہ ترین