• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ پنجاب کا لاہور میں بارشوں کے پیش نظرِ نکاسی کی صورتحال کا جائزہ


وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور میں مون سون بارشوں کے پیشِ نظر نکاسی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔


لاہورمیں مال روڈ کے دورے پر وزیراعلیٰ پنجاب کو بتایا گیا کہ شہر میں 21 مقامات پر بارش کا پانی فوری نکالنے کے انتظامات کیے گئے ہیں۔

اس موقع پر عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ لاہور میں پاکستان کا سب سے بڑا 14 لاکھ گیلن کا پہلا انڈر گراؤنڈ واٹر اسٹوریج بنایا گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ بارش کے اس پانی کو آبپاشی اور دیگر مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

اس دوران وزیراعلیٰ کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ لاہور میں مون سون کی بارشوں کے پیش نظر 8 مرکزی ڈرینز کی ہنگامی طور پر صفائی کی گئی ہے۔

انھیں مزید بتایا گیا کہ لاہور بھر میں بارش کے پانی کو بروقت نکالنے کے لیے  مقامات پر ڈرین پمپ کا اہتمام کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا گیا کہ لکشمی چوک میں بارش کے پانی کو نکالنے کے لیے 3 جنریٹر اور 2 پاور کنکشن کا اہتمام کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ لاہور میں پاکستان کا سب سے بڑا 14 لاکھ گیلن کا پہلا انڈر گراؤنڈ واٹر سٹوریج بنایا گیا ہے جس کی گنجائش کو مزید 2 لاکھ گیلن تک بڑھایا جا سکتا ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اس انڈر گراؤنڈ واٹر اسٹوریج کے پانی کو آبپاشی اور دیگر مفید مقاصد کے لیے استعمال کیا جا سکے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت لاہور کے شہریوں کی سہولت کے لیے 11 کلومیٹر طویل ڈرین بچھا رہی ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ بوہڑ والا چوک سے شروع ہونے والی ڈرین مختلف علاقوں سے ہوتی ہوئی دریائے راوی تک جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہن مون سون سیزن میں اس ڈرین کی تعمیر سے لاہور کے کئی علاقوں میں پانی کھڑا نہیں ہوگا، گزشتہ برس بارشوں کے باعث لاہور کے بعض علاقوں میں شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ ہماری حکومت نے شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات کیے ہیں۔

تازہ ترین