کراچی کیبل ویلفئیر ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ کیبل آپریٹرز کا مالی نقصان ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔
کے الیکٹرک کی جانب سے کیبل وائر کاٹنے کے معاملے پر کراچی کیبل ویلیفئیر ایسوسی ایشن کا اجلاس ہوا جس میں تمام تر صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
اپنے ایک بیان میں ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ کے-الیکٹرک نے اورنگی ٹاؤن مومن آباد اور بہادرآباد میں کیبل آپریٹرز کی کئی کلو میٹر لمبی فائیبر آپٹک وائر کاٹ دی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وائر کاٹنے کی وجہ سے کیبل آپریٹرز کا مالی نقصان ہوا جسے ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔