• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ مالی اثاثوں کی تفصیلات جاری ہونے سے نہیں روک سکتے، امریکی سپریم کورٹ


امریکا کی سپریم کورٹ نے حکم جاری کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے مالی اثاثہ جات کی تفصیلات جاری ہونے سے نہیں روک سکتے۔

دو عدالتی فیصلوں نے نیویارک کے پراسیکیوٹرز کے لیے امریکی صدر کے مالی اثاثوں کے ریکارڈز دیکھنے کی راہ ہموار کردی۔

امریکی سپریم کورٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف فیصلہ دے کر پراسیکیوٹرز کے لیے ان کے مالی ریکارڈز دیکھنے کی اجازت دے دی ہے۔

تاہم ایک اور فیصلے میں عدالت کا کہنا تھا کہ کانگریس ان ریکارڈز کو فی الحال نہیں دیکھ سکے گی۔

گرینڈ جیوری رازداری قوانین کے تحت ان ریکارڈز کو انتخابات کے بعد تک پبلک نہیں کیا جاسکے گا۔

دوسری جانب، سوشل میڈیا پر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسے سیاسی انتقام قرار دیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے فیصلہ ذیلی عدالت کو بھیجا، جس پر بحث جاری رہے گی۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہوں نے ملر کے سیاسی انتقام کے مقابلے میں کامیابی حاصل کی، اب انہیں سیاسی طور پر کرپٹ نیویارک میں لڑنا ہوگا۔

تازہ ترین