• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان، ویگن الٹنے سے 3 افراد جاں بحق، 12زخمی

بلوچستان کے ضلع پشین کے قریب مسافر گاڑی الٹنے سے 3 افراد جاں بحق اور 12زخمی ہوگئے، جبکہ 5 افرادکی حالت تشویشناک ہے۔

لیویز کے مطابق ضلع پشین کے علاقے گوال میں ٹائر پھٹنے کے باعث خانوزئی سے کوئٹہ آنے والی مسافر ویگن الٹ گئی۔ حادثے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 12 افراد زخمی ہوگئے۔

حادثے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا جہاں ضابطہ کی کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئیں۔

ایم ایس ڈاکٹر فضل الرحمٰن بگٹی کے مطابق سول اسپتال کوئٹہ میں 10زخمیوں کو لایا گیا۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد متعلقہ وارڈز میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین