• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اگست کے آخری ہفتے میں کورونا صورتحال کا جائزہ لیں گے، وفاقی وزیر تعلیم


وفاقی زیر برائے تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ اگست کے آخری ہفتے میں بین الصوبائی اجلاس میں کورونا صورتحال کا جائزہ لیں گے۔ اگرکورونا کی صورتحال بہتر ہوئی تو اسکول کورونا ایس او پیز کے تحت کھول دیے جائیں گے۔

پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود کا کہنا تھا کہ آن لائن کلاسز صرف ایک مخصوص طبقے تک محدود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں میں آن لائن کلاسز میں مشکلات ہیں، دور دراز علاقوں میں انٹرنیٹ کا مسئلہ بھی درپیش ہے، جس سے تعلیم کا حرج ہورہا ہے۔

شفقت محمود کا مزید کہنا تھا کہ بچوں کا بہت نقصان ہوگیا، پرائیوٹ اسکولز کا برا حال ہے، فاقوں کی نوبت آگئی ہے، ہائر ایجوکیشن کمیشن کی تجویز ہے کہ عید کے بعد جن علاقوں میں انٹرنیٹ نہیں ہے، وہاں کے طلبا کو ہاسٹلز میں لایا جائے گا۔

واضح رہے کہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود نے کہا تھا کہ عالمگیر وبا کورونا کے باعث بند تعلیمی ادارے 15 ستمبر سے کھل جائیں گے۔

اس سے قبل وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس ہوئی تھی جس میں ستمبر کے پہلے ہفتے میں ایس او پیز کے ساتھ تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

تازہ ترین