• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے کی 3پروازیں عراق میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لائیں گی

پی آئی اے عراق میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کے لیے عید الاضحیٰ سے قبل 3 خصوصی پروازیں چلائے گی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق21 جولائی کو عراقی صوبہ کردستان کے اربل شہر سے خصوصی پرواز اسلام آباد روانہ ہوگی۔ 22 اور 28 جولائی کو بغداد سے دو پروازیں اسلام آباد آئیں گی۔

ترجمان کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ مسافر پی آئی اے کے دفاتر، ویب سائٹ اور ٹریول ایجنٹس سے ٹکٹ حاصل کر سکتے ہیں۔

تازہ ترین