• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صنفی مساوات، پریانکا چوپڑا ورچوئل گرل اپ لیڈر سمٹ میں شرکت کرینگی

لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک)صنفی مساوات کے فروغ کے لیے بولی وڈ اسٹار اور امریکی اداکار، گلوگار و گیت نگار نک جونس کی اہلیہ پریانکا چوپڑا کئی بااثر اور مشہور خواتین رہنماؤں کے ساتھ مل کر کام کریں گی۔ اس حوالے سے 38سالہ پریانکا چوپڑا، ورچوئل گرل اپ لیڈر سمٹ کا حصہ بنیں گی۔ اس سمٹ میں سابق امریکی خاتون اول مشیل اوباما اور ڈچز آف سسیکس اور شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل بھی شامل ہیں۔اپنے سوشل میڈیا ہینڈلر پر اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے پریانکا چوپڑا نے کہا کہ کسی کے پس منظر سے کوئی فرق نہیں پڑتا، خواتین میں یہ طاقت ہے کہ وہ خود کو، اپنی کمیونیٹیز اور اپنے اردگرد کی دنیا کو تبدیل کرسکتی ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ ورچوئل 2020 @GirlUp Leadership Summit میں دیگر مقبول خواتین لیڈرز کے ساتھ شامل ہونے کے لیے میرا ساتھ دیجئے۔ادارے کے ویب سائٹ کے مطابق اس سمٹ میں 2018 کی امن نوبیل انعام یافتہ نادیہ مراد، سی او او فیس بک شیرل سینڈبرگ، شہرت یافتہ برطانوی اداکارہ جمیلہ جمیل بھی شامل ہیں۔

تازہ ترین