• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچوں کی پیدائش میں وقفہ ماں کی صحت کیلئے ضروری ہے، مقررین، میرخلیل الرحمٰن سوسائٹی کا عالمی یوم آبادی پر سیمینار

لاہور(وردہ طارق) بڑھتی ہوئی آبادی بہت سے مسائل کی جڑ ہے.بچوں کی پیدائش میں مناسب وقفہ ماں کی صحت کے لئے بہت ضروری ہے اور اس عرصے میں ماں اپنے پہلے بچے کی پرورش زیادہ بہتر طریقے سے کر سکتی ہے. کورونا وبا کے باعث ماں اور بچے کی صحت کا تحفظ زیادہ ضروری ہو گیا ہے. ان خیالات کا اظہار مقررین نے میر خلیل الرحمٰن میموریل سوسائٹی (جنگ گروپ آف نیوز پیپرز)، محکمہ بہبود آبادی اور UNFPA کے زیر اہتمام عالمی یوم آبادی کے حوالے سے خصوصی ٹیلیفونک سیمینار بعنوان کورونا کی وبا کے دوران خواتین کی صحت کا تحفظ میں کیا. مہمان خصوصی، کرنل (ر) سردارہاشم ڈوگر( صوبائی وزیر محکمہ بہبود آبادی پنجاب) تھے. گیسٹس آف آنرعلی بہادر قاضی (سکیرٹری محکمہ بہبود آبادی پنجاب)، محمد مالک بھلہ(ڈائریکٹر جنرل محکمہ بہبود آبادی) اور لینا موسی کنٹری ڈائریکٹر UNFPA تھیں. مہمان مقررین میں ڈاکٹر زاہدہ سرور(کنسلٹنٹ UNFPA)، پروفیسر ڈاکٹر نظام الدین( پریزیڈنٹ پاپولیشن ایسوسی ایشن آف پاکستان، فاؤنڈنگ چئیر پرسن پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن، فارمر وائس چانسلر یونیورسٹی آف گجرات)، پروفیسر ڈاکٹر سعد بشیر ملک(سابق سربراہ شعبہ نفسیات جناح ہسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج)، ڈاکٹر زیبا ستھر( کنٹری ریپرزینٹو پاپولیشن کونسل)،مولانا عبدالخبیر آزاد (خطیب بادشاہی مسجد)، کمال شاہ،(سی ای او رہنما، فیملی پلاننگ ایسوسی ایشن آف پاکستان)، ڈاکٹر اختر رشید( فوکل پرسن فار فیملی پلاننگ)پروفیسر ڈاکٹر طیبہ وسیم (ہیڈ آف گائنی یونٹ سروسز ہسپتال لاہور)،عائشہ لغاری( کنٹری ریپرزینٹو پی ایس آئی پاکستان)، شعیب احمدشہزاد(ٹیکنیکل سپیشلسٹ UNFPA پنجاب) اور ڈاکٹر نائلہ اختر (ڈائریکٹر ٹیکنیکل محکمہ بہبود آبادی) شامل تھیں۔ میزبانی کے فرائض واصف ناگی چئیرمین میر خلیل الرحمٰن میموریل سوسائٹی نے سر انجام دئیے۔

تازہ ترین