• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

207 ممالک میں سے 105 نے دوران وبا اسکول بند نہیں کئے، کاشف مرزا

207 ممالک میں سے 105 نے دوران وبا اسکول بند نہیں کئے، کاشف مرزا


کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے مارننگ شو جیوپاکستان میں مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کو ان کے 53 ویں یوم وفات پر بھرپور انداز میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ صدر پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کاشف مرزا نے کہاکہ 207 ممالک میں سے 105 ممالک نے تو اس وبا کے دوران اسکول ہی بند نہیں کئے تھے ،پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کےدرخواست گزار اکبر ایس بابر نےکہا کہ اداروں کو کام کرنے سے روکنا،تاخیری حربے استعمال کرنا یہ شیوہ پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان سے توقع نہیں تھی کہ وہ ایسا کریں گے کیونکہ یہ تو انصاف کے علمبردار بنتے ہیں۔پروگرام کے میزبان نے کہا کہ ملک بھر کے تمام اسکولز ستمبر کے پہلے ہفتے میں کھولنے کے لئے چاروں صوبائی حکومتیں ایک پیچ پر نظر آرہی ہیں تاہم پرائیویٹ اسکولز مالکان کو اس پر تحفظات ہیں،اس حوالے سےصدر پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کاشف مرزا نے کہاکہ مارچ سے بچے اسکولوں سے باہر ہیں اگست میں 6 ماہ ہوجائیں گے جس کے بعد کورونا کی مجموعی صورتحال کو دیکھتے ہوئے حکومت نے مشروط طو رپر اسکولز کھولنے پر آمادگی ظاہر کی ہے اس صورتحال کو لے کر پہلے ہی ہمارے چار ہزار اسکول ہمارے بند ہوچکے ہیں ، 15 ہزارٹیچرز امید بھری نظروں سے دیکھ رہے ہیں اب ہمیں یہ سوچنا ہوگا ،ہمیں تو شکر ادا کرنا چاہئے کہ پاکستان کے اندر صورتحال اس طرح سے نہیں بنی جس کا خدشہ ظاہر کیاجارہا تھا ۔

تازہ ترین