لاہور(وقائع نگارخصوصی)وفاقی وزیرمذہبی امورپیرنورالحق قادری نے کہا ہے کہ وزارت مذہبی اموراسلام آبادمیں سوشل میڈیامانیٹرنگ سیل کو فعال بنایا جارہا ہے، پاکستان دشمن قوتیں ملک میں انتشار پھیلانےکی سازشوں میں مصروف ہیں۔ علماءکے اتحاد سے فرقہ وارانہ تشدد پھیلانے کی سازشیں کرنے والوں کو ناکام بنایا ہے۔ محرم الحرام میں امن و امان کے قیام کیلئے ہر سطح پر علماءو مشائخ فعال کردار ادا کریں گے۔ایس او اپیز کے مطابق قربانی کی اجازت ہے کسی نے قربانی پر پابندی نہیں لگائی، دینی مدارس گذشتہ سالوں کی طرح ضابطہ کے مطابق کھالیں جمع کر سکتے ہیں۔ان خیالات کااظہار انھوں نےچیئرمین پاکستان علماءکونسل و متحدہ علماءبورڈ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی سے ملاقات میں کیا۔