• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طارق رشید کے انتقال پر اے پی این ایس کا اظہار تعزیت

کراچی(جنگ نیوز)آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے صدر حمید ہارون اور سیکرٹری جنرل سرمد علی نے عہدیداران اور ایگزیکٹو کمیٹی کی جانب سے پاکستان ایڈورٹائزنگ ایسو سی ایشن کے سیکرٹری جنرل طارق رشید کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اے پی این ایس کے عہدیداران نے مرحوم کی مغفرت کےلئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی انہیں جوار رحمت میں جگہ اور سوگوار خاندان کو صبرجمیل عطا فرمائے۔اے پی این ایس کے اراکین ان کے رفقاء اور اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

تازہ ترین