• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فارن فنڈنگ کیس میں تاخیری حربے استعمال ہوئے،اکبر ایس بابر

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سابق عہدے دار اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں تاخیری حربے استعمال ہوئے۔

ہمیں الیکشن کمیشن پر مکمل اعتماد ہے جب تمام ریکارڈ آئے گا تو حقیقت سامنے آجائے گی۔

تحریک انصاف اور عمران خان سے اداروں کو کام سے روکنے کی توقع نہیں تھی، فارن فنڈنگ کیس میں تاخیری حربے استعمال کیے گئے ہیں۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میں ثبوت کے ساتھ کہہ رہا ہوں تحریک انصاف نے فنڈنگ قوانین کی دھجیاں اڑائی ہیں۔

تازہ ترین