اسلام آباد (آئی این پی)کورونا صورتحال میں حکومت نے عیدالاضحی پر صرف ایک دن کی سرکاری چھٹی دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔
عید کی تعطیلات میں ہفتہ اوراتوارکی چھٹی بھی شامل ہوگی۔ رواں برس عیدالاضحٰی جمعے کے روز ہونے کا امکان ہے۔
عید کی تعطیلات میں ہفتہ اوراتوارکی چھٹی بھی شامل ہوگی۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ کوروناروک تھام کی ایس اوپیزپرعمل درآمد کیلئے فیصلہ کیا گیا۔
غیرضروری سفرسے روکنے کیلئے اضافی تعطیلات نہیں دی جائیں گی۔
وزیراعظم عمران خان کےمعاون خصوصی ڈاکٹرشہبازگِل نےکہاہےکہ عیدالاضحیٰ کےسلسلہ میں تین دن کی چھٹی ہوگی۔
اس مرتبہ کسی قسم کی کوئی اضافی چھٹی نہیں دی جائےگی۔