• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کی ناکامی غلط پالیسیوں کانتیجہ ہے‘بی ایس او پجار

کوئٹہ(پ ر)بی ایس او پجار کے مرکزی چیئرمین زبیر بلوچ نے کہا ہے کہ آن لائن کلاسز کا نام ہی طبقات کی نشاندہی کرتا ہے غریب کے بچے سے کتاب چھین کر جہالت اور اندھیروں میں دھکیلنے کی کوشش کی جارہی ہے ان کلاسز سے صرف اور صرف ایلیڈ کلاس ہی فیض یاب ہورہی ہے اس حوالے سے ایک دفعہ پھر لیپ ٹاپ اسکیم اور فری انٹرنیٹ کے نام پہ طلباء و طالبات کو جھانسہ دیا جارہا ہے عجیب منطق ہے کرونا بازار میں نہیں یونیورسٹی میں موجود ہے انہوں نے اسکیم کو مسترد کرتے ہوئے تعلیمی اداروں کو کھولنے کامطالبہ کیا اور کہاکہ حکومت کی ناکامی کی وجہ غلط پالیسیاں ہیںطلباء اتحاد سے استعماری قوتوں کی پالیسیوں کو واپس لینے پر حکومت کو مجبور کرینگے۔
تازہ ترین