• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ ایکسائز کی جانب سے جوڈیشل کمپلیکس میں سہولت کائونٹر دوبارہ فعال

ملتان (سٹاف رپورٹر) محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس ملتان کی جانب سے جوڈیشل کمپلیکس میں سہولت کائونٹر کو دوبارہ فعال کردیا گیا ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن خالد حسین قصوری کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس میں قائم سہولت کاونٹر کے ذریعے سائلین کو پراپرٹی ٹیکس، پرفیشنل ٹیکس، ٹوکن ٹیکس سمیت موٹر برانچ کے حوالے ون ونڈو سہولیات فراہم کی جارہی تھیں تاہم کورونا وباء کے پھیلنے پر یہ سہولت وقتی طور پر معطل کردی گئی تھی جسے دوبارہ فعال کردیا گیا ۔
تازہ ترین