• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اشیائے خوردنوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ‘ شہریوں کی زندگی مشکل

پشاور (احتشام طورو وقائع نگار) صوبائی دارلحکومت میں آشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے نتیجے میں شہریوں کے لئے ضروریات زندگی کی خریداری انتہائی مشکل ہو گئی ہے روزمرہ استعمال میں آنے والی پیاز،ٹماٹر،بھنڈی سے لیکر آلو تک کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں،مقامی مارکیٹ میں ٹماٹر 80سے 90 روپے، پیاز 75سے 80روپے ، بھنڈی 130روپے اور آلو75روپے میں فروخت ہورہے ہیں دوسری طرف مرغی کی قیمت کو بھی پر لگ گیا ہے اور مرغی کی فی کلو قیمت231 روپے سے بھی زیادہ ہو گئی ہے ادھر بڑا گوشت سرکاری ریٹ 370کے بجائے500روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہونے لگا جبکہ بکرے کا گوشت 1200 روپے کلو ہونے کے بعد عام آدمی کی قوت خرید سے باہر ہوچکا ہے مقامی مارکیٹ میں آشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کی دوڑ لگی ہوئی ہےجس کی وجہ سے مسائل کا شکار شہری دوہرے عذاب میں مبتلا ہوگئے ہیں شہریوں نے اس صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے شہر میں مہنگائی مافیا کا راج ہے جو سرکاری رولز کو خاطر میں نہیں لارہے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ روزمرہ استعمال کے آشیاء کی قیمتوں کو اعتدال پر رکھنے کے لئے پرائس مجسٹریسی کے نظام کو فعال بنایا جائے تاکہ لوگوں کی مجبوریوں کا فائدہ اٹھانے والے سماج دشمنوں کا موقع پر مناسب بندوبست کیا جاسکے۔
تازہ ترین