• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام اضلاع کو منسٹریل سٹاف کے تبادلوں کے احکامات جاری

اپشاور (خصوصی نامہ نگار) محکمہ ابتدائی وثانوی تعلیم خیبر پختونخوا نے تمام اضلاع کو منسٹریل سٹاف کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے۔ ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کی جانب سے بندوبستی اور ضم اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کو مراسلہ بھیج دیا گیا ہے۔ مراسلے کے مطابق تمام اضلاع کے دفاتر اور سکولوں بشمول صوبائی ڈائریکٹوریٹ کے تمام کلریکل سٹاف جنہوں نے ایک ہی دفتر، ڈائریکٹورٹ یا ضلعی دفاتر (مردانہ وزنانہ) میں مجموعی طور پر دو یا دو سال سے زیادہ عرصہ گزارا ہو ان کو دوسرے ضلعی دفاتر اور سکولز تبدیل کیا جائے،تبادلوں کا عمل 10 دنوں میں مکمل کیا جائے۔ادھر ایک سرکاری ہینڈ آئوٹ کے مطابق یہ احکامات صوبائی وزیر تعلیم کی ہدایت پر جاری کئے گئے ہیں صوبائی وزیر تعلیم اکبر ایوب نے کہا ہے کہ 10دنوں کے بعد محکمہ تعلیم کے افسران کی کمیٹی بنائی جائے گی جو کہ اضلاع کے دفاتر کا دورہ کرتے ہوئے تبادلوں کی جانچ پڑتال کرے گی اور اگرکسی ضلعی آفیسر کو اس معاملے میں کوتاہی کا مرتکب پایا گیا تو اس کے خلاف ای اینڈ ڈی رولز کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ تمام اضلاع کے دفاتر، سکولوں اور صوبائی ڈائریکٹور یٹ میں میرٹ کی بالادستی قائم کی جائے گی۔
تازہ ترین