• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی و عطائی ڈاکٹروں کیخلاف ایکشن،بھاری جرمانے عائد

پشاور(نیوزڈیسک) صوبے میں جعلی و عطائی ڈاکٹروں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئےبھاری جرمانے عائدکئے گئے۔خیبر پختونخوا ہیلتھ کئیر کمیشن کے ترجمان ڈائریکٹر آپریشن کے مطابق رواں ہفتے 27 کے قریب مقدمات کی شنوائی ہوئی۔ جن پر مجموعی طور پر 11 لاکھ جرمانہ عائد کیا گیا۔ 15 کلینکس کوجرمانہ کر کے مستقل طور پر ختم کرنے کے احکامات جاری کئے گئے اور 12 طبی سہولیات فراہم کرنے والے مراکز صحت کو جرمانہ کر کے بیان حلفی لی گئ کہ آئندہ وہ صحت کے بنیادی اصولوں کے مطابق علاج معالجہ کی سہولت فراہمی کو یقینی بنائیںگے۔
تازہ ترین