• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگردی کیخلاف جنگ میں اقلیتوں کی قربانیاں مسلمہ ہیں ‘منصور امان

پشاور(کرائمزرپورٹر) ایس ایس پی آپریشن پشاور منصو ر آما ن نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اقلیتوں کا کردار اور قربانیاں مسلمہ ہیں،اقلیتوں کے تحفظ اور سکیورٹی پر سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا ، پی ایل سی کمیٹیوں میں اقلیتی برادری کو بھی نمائندگی دی جائے گی تاکہ ان کو درپیش مسائل کے فوری حل کو ممکن بنایا جا سکے جمعرا ت کے روزملک سعد شہید پولیس لائن پشاورمیں ایس ایس پی آپریشن منصور امان نے اقلیتی برادری کے نمائندہ وفد کے ساتھ ملاقات کی ہے، کرسچن، سکھ، ہندو اور دیگر اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے شرکاء پر مشتمل وفد کے ساتھ ملاقات میں ایس پی سٹی وقار عظیم اور ایس پی کینٹ حسن جہانگیر بھی موجود تھے، اس موقع پر ایس ایس پی آپریشن نے واضح کیا کہ بلاتفریق مذہب، رنگ و نسل تمام اقلیتوں کے تحفظ کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام کرتے ہوئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے ، انہوں نے امن پسند اور آئیڈیل معاشرے کے قیام کی خاطرتمام مذاہب کے مابین تعاون کی ضرورت پر زور دیا، ایس ایس پی آپریشن نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اقلیتوں کی قربانیوں اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہر میں امن کے کے قیام میں اقلیتوں کے کردار کو بھی سراہا۔اس موقع پر ایس ایس پی آپریشن نے ٹی وی کالونی میں مسیحی برادری کے ساتھ پیش آنیوالے واقعہ کی تفتیش اور کیس میں ہونے والے پیش رفت سے بھی شرکاء کو آگاہ کیا جس پر شرکاء نے اطمینان کا اظہار کیا۔
تازہ ترین