• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم نے لوڈ شیڈنگ پر اسمبلی کا بائیکاٹ کیا، کنور نوید

متحدہ قومی مو ومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر و رکنِ سندھ اسمبلی کنور نوید جمیل کہتے ہیں کہ ایم کیو ایم اراکینِ اسمبلی نے لوڈ شیڈنگ پر اسمبلی کا بائیکاٹ کیا۔

’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں متحدہ قومی مو ومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر و رکنِ سندھ اسمبلی کنور نوید جمیل نے کراچی شہر میں لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے خصوصی گفتگو کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے کے الیکٹرک کے مسئلے پر وزیرِ اعظم عمران خان سے بھی بات کی ہے، وزیرِ اعظم نے اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے ہدایات بھی جاری کی تھیں۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

شہر میں فالٹ کے بہانے بجلی بند رکھنا معمول بن گیا ہے، کنور نوید جمیل

متحدہ قومی مو ومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل کا یہ بھی کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کے معاملات کو نیپرا کنٹرول کر سکتا ہے۔

تازہ ترین