• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں قربانی کے جانوروں کی فروخت پر پابندی

ڈپٹی کمشنر لاہور نے شہر میں قربانی کے جانوروں کی فروخت پر پابندی لگادی۔

ڈپٹی کمشنر لاہور نے کہا کہ شہر میں کسی بھی جگہ پر قربانی کے جانور فروخت نہ ہونے دئیے جائیں۔

اُنہوں نےاسٹنٹ کمشنرز کو ایم سی ایل اور زون کے عملے کو متحرک کرنے اور غیر قانونی طور پر بنائے گئے پوائنٹس کو فوری ختم کروانے کی ہدایت دے دی۔

واضح رہے کہ اِس سے قبل لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے شہر میں مویشی منڈیوں کے لیے مقامات کی نشاندہی کی تھی جس میں مویشی منڈیوں کے لیے 12 پوائنٹس کی نشاندہی کی گئی تھی اور ان میں کاہنہ، لکھوڈیر، شاہ پور کانجراں اور سگیاں کے مقامات شامل تھے۔

اس ضمن میں ڈپٹی کمیشن لاہور کا کہنا تھا کہ زیادہ مویشی منڈیاں لگانے کی تجویز کا مقصد کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنا ہے۔

تازہ ترین