• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زراعت کا مسئلہ صرف وزیر اعظم ہی حل کرسکتے ہیں، نوید قمر

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر نے کہا کہ زراعت کا مسئلہ صرف وزیر اعظم عمران خان ہی حل کرسکتے ہیں۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر نے کہا کہ زراعت کا مسئلہ صرف وزیر اعظم عمران خان ہی حل کرسکتے ہیں، اس کے لیے اسپیکر صاحب آپ ہی وزیراعظم کو قائل کرسکتے ہیں۔

سید نوید قمرنے کہا کہ وزیر اعظم کو قائل کریں اور متحرک کردار ادا کرنے کی درخواست کریں۔

دوسری جانب وفاقی وزیر عمر ایوب خان نے کہا کہ بجلی کمپنیوں کو کہہ دیا ہے وہ کسانوں کا فورا میٹر نہیں اتاریں گے۔

اسپیکر اسد قیصر نے ہدایت کی ہے کہ تمام بجلی کمپنیوں کے ساتھ کسان تنظیموں کی ملاقات کرائیں۔ 

تازہ ترین