صوبہ خیبرپختونخوا کے بار کونسل کی جانب سے عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثرہ وکلاء کے لیے کورونا فنڈز جاری کر دیئے گئے ہیں ۔
صوبہ خیبرپختونخوا بار کونسل کے مطابق کورونا سے متاثرہ وکلاء کے لیے 20 لاکھ 90 ہزار روپے جاری کیے گئے ہیں ، رقم کی منظوری بار کونسل کی اسپیشل کمیٹی برائے کورونا نے دی تھی۔
کے پی بار کونسل کے مطابق جنوری سے جولائی تک ہاف سیکیورٹی فنڈ کی مد میں 21 لاکھ روپے جاری کیے جا چکے ہیں ۔
کے پی بار کونسل کا کہنا ہے کہ میڈیکل ریلیف کی مد میں وکلاء کو 24 لاکھ 72 ہزار روپے جاری کیے گئے ہیں۔