• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپی یونین کی امریکا میں دوبارہ سزائے موت کے فیصلے کی مخالفت

یورپین یونین نے امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے 17 سال کے طویل وقفے کے بعد دوبارہ سزائے موت دینے کے فیصلے کی شدید مخالفت کی ہے۔

برسلز میں کمیشن کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں امریکی حکام سے کہا گیا ہے کہ وہ اس فیصلے پر نظر ثانی کریں۔

اعلامیے کے مطابق یورپین یونین سمجھتی ہے کہ سزائے موت دینے سے جرائم کی شرح میں کمی واقع نہیں ہوتی۔

زندگی اتنی اہم ہے کہ اسے واپس نہیں لایا جا سکتا اور کسی کو بھی یہ حق حاصل نہیں ہے کہ وہ کسی بھی وجہ سے کسی کی زندگی لے لے۔

یونین ہمیشہ سے اس عمل کے خلاف ہے۔ اس لئے یورپی یونین ساری دنیا سے سزائے موت کے خاتمے کو یقینی بنانے کیلئے کھڑی رہے گی اور اپنا کردار ادا کرے گی۔

تازہ ترین