• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی اوور لوڈشیڈنگ، نیپرا نے 4 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی


کراچی میں اوور لوڈشیڈنگ کے معاملے پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے 4 رکنی کمیٹی قائم کردی۔

نیپرا نے ڈی جی مانیٹرنگ اینڈ انفورسمنٹ کی سربراہی میں 4 رکنی کمیٹی ویڈیو لنک پر کے الیکٹرک کے خلاف عوامی سماعت کے بعد تشکیل دی ہے۔

یپرا نے دوران سماعت کہا کہ ’کے الیکٹرک‘ کو صورتحال کی پہلے سے منصوبہ بندی کرنی چاہیے تھی، نیپرا نے مزید انکوائری کے لیے چار رکنی کمیٹی بنادی، جسے فوری طور پر کراچی پہنچنے کا حکم دیا۔

یہ بھی پڑھیے: لوڈشیڈنگ پر سیاستدانوں، صنعتکاروں اور وکلاء کے سوالات

نیپرا اعلامیے کے مطابق کمیٹی کے ارکان فوری طور پر کراچی جاکر انکوائری کریں گے اور اتھارٹی کو اگلے ہفتے کے اختتام سے پہلے جامع رپورٹ پیش کریں گے۔

اتھارٹی کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں کے الیکٹرک کے حوالے سے مزید ایکشن لے گی۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی میں بجلی لوڈشیڈنگ کے ذمے دار نہیں، کے الیکٹرک

کراچی میں بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ پر کے الیکٹرک نیپرا کےکٹہرے میں آئی، ویڈیو لنک پر ہونے والی سماعت میں عوامی نمائندوں، تاجروں، سماجی تنظیموں اور کراچی کے شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دیے۔

اُن کا کہنا تھا کہ کےالیکٹرک چھوٹے صارفین کو بھاری بل بھیجتا ہے، بجلی ڈسٹری بیوشن نظام کو بہتر کیوں نہیں کرتا؟ ایک ماہ کے لیے تیل کا اضافی اسٹاک کیوں موجود نہیں تھا؟ کےالیکٹرک کے لیے گیس کی بندش سے انڈسٹری کے نقصان کا ذمہ دار کون ہوگا؟

تازہ ترین