• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیر آباد ، پراسرار طور پر گولی چلنے سے گھر میں مہمان جاں بحق

کراچی (استاف رپورٹر) پیر آباد کے علاقے میں گھر میں پر اسرار طور پر گولی لگنے سے نوجوان جاں بحق ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق پیر آباد تھانے کی حدود فرنٹئیر کالونی ربانی محلہ میں واقع گھر سےجمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کو ایک نوجوان کی لاش عباسی شہید اسپتال لائی گئی جہاں اسکی شناخت23سالہ فیاض زمین ولد امین کے نام سے ہوئی۔پولیس کے مطابق متوفی مذکورہ مکان میں مہمان تھا اور گھر والوں کا کہنا ہے کہ پستول صاف کرتے ہوئے اتفاقی طور پر گولی چلنے سے اسکی موت واقع ہوئی ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تفتیش جاری ہے۔

تازہ ترین