• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیزرفتار گاڑیوں کی ٹکر سے 2 افراد جاں بحق، ایک زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق جبکہ ریلوے پولیس کا اہلکار زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق سپر ہائی وے ایدھی ولیج کے قریب تیز رفتار گاڑی کی زد میں آکر راہگیر جاں بحق ہوگیا ، متوفی کی شناخت کینو ولد وکیل کے نام سے کی گئی ۔ بریگیڈ تھانے کی حددوشاہراہ قائدین انڈر پاس کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا ، متوفی کی لاش سول اسپتال پہنچائی گئی جہاں متوفی کی شناخت 16 سالہ فیضان ولد حسین کے نام سے کی گئی ، متوفی خداداد کالونی کا رہائشی اور اپنے بھائی کے ساتھ لیاقت آباد میں برگر کے ٹھیلے پر کام کرتا تھا ۔ ناظم آباد دو نمبر پر انڈر پاس کے قریب ٹریفک حادثے میں چالیس سالہ پرویز ولد اقبال زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لے جایا گیا ، زخمی ریلوے پولیس کا ملازم ہے۔

تازہ ترین