• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایئرفورس کے گیارہ افسروں کی ترقی، عامر مسعود ائیر مارشل، 10ایئروائس مارشل بنادیئےگئے

ایئر فورس کے 11 افسران کی ترقی


اسلام آباد ( پرویز شوکت)حکومتِ پاکستان نے پاک فضائیہ کے ایک ائیر آفیسر کو ائیر مارشل اوردس افسران کو ائیر وائس مارشل کے عہدوں پر ترقی دے دی۔

ائیر وائس مارشل عامر مسعود کو ائیر مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ جی ڈی پی برانچ سے ترقی پانے والے افسران میں ائیر وائس مارشل عامر رشید،ائیر وائس مارشل سید فواد مسعود حاتمی،ائیر وائس مارشل جمال ارشد، ائیر وائس مارشل ظفر اسلم، ائیر وائس مارشل محمد سرفراز، ائیر وائس مارشل کاظم حماد اور ائیر وائس مارشل شکیل غضنفر شامل ہیں ۔

انجینئرنگ برانچ سے ائیر وائس مارشل عرفان ظہیر، ائیر وائس مارشل آصف مقصود اور ائیر وائس مارشل عامر حیات بھی ترقی پانے والوں میں شامل ہیں۔

تازہ ترین