• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں اوورلوڈشیڈنگ کے معاملے پر چار رکنی کمیٹی قائم

کراچی میں اوورلوڈشیڈنگ کے معاملے پر چار رکنی کمیٹی قائم


 اسلام آباد (خصوصی نمائندہ)کراچی میں اوور لوڈ شیڈنگ کے معاملے پر نیپرا نے ویڈیو لنک پر عوامی سماعت مکمل کر لی سماعت میں عوامی نمائندوں، بزنس کمیونٹی ،ٹیکنیکل افراد، صحافیوں، سماجی تنظیمیں اور کراچی کے شہریوں نے شرکت کی اوور لوڈ شیڈنگ پر انکی شکایات اور آراء سنی گئیں اور ان کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

جسکے بعدکراچی میں اوور لوڈ شیڈنگ کے معاملے پر ڈی جی مانیٹرنگ اینڈ انفورسمنٹ کی سربراہی میں 4 رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی جو فوری طور پر کراچی جا کر انکوائری کریگی اور نیپرا کواگلے ہفتے جامع رپورٹ پیش کریں گئے،سماعت کے دوران مونس علوی نے کہاکہ کے الیکٹرک کی کوئی غلطی نہیں جس پر چیئرمین نیپرا نے جواباً کہا کہ صورتحال کی پہلے سے منصوبہ بندی کرنی چاہیے تھی۔

چیئرمین نیپرا توصیف فاروقی کی سربراہی میں ہونیوالی سماعت کے آغاز پر نیپرا حکام نے کہا کہ کے الیکٹرک نیپرا کو بجلی میں کمی اور لوڈشیڈنگ کی وجہ تیل کی کمی بتاتی رہی، سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی نے کہا کہ عام حالات میں لوڈشیڈنگ 3سے ساڑھے 7گھنٹے تک ہوتی ہے تاہم 22 جون کے بعد لوڈ شیڈنگ بڑھی، کے الیکٹرک کے پلانٹس کو فرنس آئل کی قلت ہوئی۔

طلب بڑھنے سے ان علاقوں میں بھی لوڈ شیڈنگ کرنی پڑی جہاں نہیں کرتے، نیشنل گرڈ سے اضافی بجلی کیلئے ہماری درخواست پرغور نہیں کیا جاتا، نیشنل گرڈ سے 720 سے 730 میگاواٹ تک بجلی لے رہے ہیں۔اس موقع پر چیئرمین نیپرا نے سوال کیا کہ کیا 22 جون کے بعد سے لوڈ شیڈنگ پر کے الیکٹرک کی کوئی ذمہ داری ہے۔

تازہ ترین