• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاؤسنگ سکیم کے ہر گھر کیلئے سبسڈی کا اعلان خوش آئند ہے، محمود الرشید

لاہور(خصوصی رپورٹر)وزیر ہاؤسنگ پنجاب میاں محمود الرشید نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کا نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے ہر گھر کے لئے3 لاکھ روپے کی سبسڈی کا اعلان خوش آئند ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ کیلئے 30 ارب روپے کی سبسڈی کی فراہمی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ میاں محمود الرشید نے کہا کہ 5اور10 مرلے کے گھروں کی تعمیر کیلئے قرض پر کم شرح سود کا اعلان خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے تعمیراتی شعبے کیلئے ون ونڈو آپریشن کے اعلان پر ہاؤسنگ سیکٹر مزید ترقی کرے گا۔ علاوہ ازیں وزیر ہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ پنجاب میاں محمودالرشید نے کہاہے کہ مری میں ٹریفک مسائل کے حل کیلئے 4ہزار گاڑیوں کی گنجائش والا پارکنگ پلازہ تعمیر کیا جائے گا جبکہ ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بننے والی تجاوزات کے خاتمے کیلئے بھی سخت اقدامات کئے جائیں گے۔ یہ بات انہوں نے مری امپروومنٹ ٹرسٹ(ایم آئی ٹی) کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس کے دوران وزیرہاؤسنگ کو مری میں جاری ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
تازہ ترین