• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے غریب عوام کو زندہ درگور کر دیا،لیاقت بلوچ

لاہور ( نمائندہ خصوصی)نائب امیر جماعت اسلامی سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ سے نیشنل بنک آف پاکستان کے ریٹائرڈ ملازمین ،پنشنرز کی نمائندہ پنشنرز ایکشن کمیٹی کے وفد نے ظفر صادق ،محمد عباس ،کرامت علی شاہ کی قیادت میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انہیں اپنے مسائل اورمطالبات سے آگا ہ کیا۔وفد سے گفتگو کرتے ہوئے لیا قت بلوچ نے کہا ہے کہ سینئر سٹیزنزاور پنشنر ملک و ملت کے لئے قابل احترام طبقہ ہے ۔حکومت نے ملازمین اور پنشنرز کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرکے غریب عوام ،مظلوم ،حق دار طبقہ کو زندہ درگور کردیا ہے ۔
تازہ ترین